Vinkmag ad

ڈوبنے سے اموات کی روک تھام کا عالمی دن

دنیا بھر میں ہر سال 25 جولائی کو ڈوبنے سے اموات کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا فیصلہ 2021 میں اقوام متحدہ نے کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ اوسطاً 650 لوگ ڈوب جاتے ہیں۔ اسی بنا پر ادارے نے اسے خاموش وبا کا نام دیا ہے۔

ادارے کے مطابق ہر سال ڈوبنے والوں میں سے 82 ہزار کی عمریں 14 سال سے کم ہوتی ہیں۔ 25 سال سے کم عمر لوگوں کی اموات کی 10 عام وجوہات میں سے ایک ڈوبنا بھی ہے۔ چار سال کی عمر تک کے بچّوں میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ پانی میں پھسل جاتے ہیں اور پھر اٹھ نہیں پاتے۔ ڈوبنے والوں میں سے 90 فیصد کا تعلق کم یا متوسط آمدن والے ممالک سے ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس کی شرح کم ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہاں بچّوں کو تیرنا سکھا دیا جاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق تیراکی، پانی سے تحفظ اور ریسکیو پر معلومات فراہم کر کے ڈوبنے سے اموات کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گیسٹرو انٹرائٹس

Read Next

ڈینگی سے ملتے جلتے اوروپوش وائرس سے دنیا کی پہلی ہلاکت

Leave a Reply

Most Popular