Vinkmag ad

پنجاب میں خسرہ کیوں پھیل رہا ہے؟

خسرہ کی وجہ سے پنجاب میں بچوں کی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پر والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ پنجاب میں خسرہ کیوں پھیل رہا ہے؟

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خسرہ صرف ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کو ہو رہا ہے۔ ہر سال 9 ماہ سے 11 سال کے بچوں کو اس کی ویکسین مفت لگائی جاتی ہے۔ تاہم والدین کی اکثریت اس معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ بچوں کو حفاظتی ٹٰیکے نہ لگوانا ہی بظاہر اس کے پھیلاؤ کا سبب ہے۔

پنجاب میں خسرہ سے اموات کی  تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت بھی 239 بچے زیرعلاج ہیں۔ اس سال خسرہ کے 11329 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 3260 میں مرض کی تصدیق ہوئی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان خسرے سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے۔ پنجاب کے توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن کے مطابق گزشتہ تین سالوں سے اس کے سالانہ فی ملین کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب میں خسرہ کا مسلسل پھیلاؤ تشویشناک ہے۔ والدین کو چاہیے کہ حفاظتی ٹیکوں میں سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اعضاء عطیہ کرنے کے خواہش مندوں کی رجسٹریشن شروع

Read Next

مرگی کیسی بیماری ہے؟

Leave a Reply

Most Popular