Vinkmag ad

متوازن غذا کیا ہے

اکثر لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے کہ ان کی کھانے کی روٹین سے ان کی غذائی ضروریات پوری ہو رہی ہیں یا نہیں۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ متوازن غذا کھا رہے ہیں یا نہیں۔

اس کا حل یہ ہے کہ روزمرہ کی روٹین میں پھل، سبزیاں، ہول گرین، گوشت اور کم فیٹس کے حامل ڈیری پروڈکٹس شامل کریں۔ اس سے جسم کو درکار ضروری وٹامنز، منرلز اور دیگر غذائی اجزاء مل سکیں گے۔ نیچے دیا گیا چارٹ کیلویز کے حساب سے مختلف کھانے منتخب کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

کیلوری لیول

فوڈگروپس 1200 1400 1600 1800
پھل 1 کپ 1.5 کپ 1.5 کپ 1.5 کپ
سبزیاں 1.5 کپ 1.5 کپ 2 کپ 2.5 کپ
گندم 4 اونس 5 اونس 5 اونس 6 اونس
بغیر چربی کے گوشت یا پھلیاں 3 اونس 4 اونس 5 اونس 5 اونس
فیٹ فری یا لو فیٹ ڈیری پروڈکٹس 2 کپ 2 کپ 3 کپ 3 کپ

چند احتیاطیں

متوازن غذا سے  متعلق چند ہدایات یہ ہیں:

  • کھانے کے لیے مختلف طرح کے پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کریں۔
  • ایک اونس پکے چاول، پاستا یا پکا ہوا سیریل استعمال کریں۔
  • کاربوہائیڈریٹس کے لیے ایک سلائس بریڈ/ ایک چھوٹی روٹی (تین کھانے کے چمچ آٹے سے بنی ہوئی) کافی ہے۔
  • پروٹین کے لیے ایک اونس بغیر چربی کے گوشت، پولٹری یا مچھلی استعمال کریں۔ ایک انڈا، چوتھائی کپ پکا ہوا خشک لوبیا، ایک کھانے کا چمچ پی نٹ بٹر یا آدھا اونس میوہ جات بھی لے سکتے ہیں۔
  • ایک کپ دودھ یا دہی، آدھا اونس قدرتی پنیر یا دو اونس پروسیسڈ پنیر بھی لے سکتے ہیں۔
  • دن بھر کی ضرورت کے مطابق کیلوریز لے رہے ہیں تو ملٹی وٹامنز استعمال نہ کریں۔
Vinkmag ad

Read Previous

نرسوں کے لیے سعودی عرب میں ملازمتیں، کل سے انٹرویو شروع

Read Next

صحت عامہ: سٹیک ہولڈرز کا زیادہ فنڈز کا مطالبہ

Leave a Reply

Most Popular