Vinkmag ad

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر اقوام متحدہ کا اظہارتشویش

عالمی یوم آبادی کے موقع پر اقوام متحدہ نے ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2024 رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی شرح پیدائش تقریباً 2.1 فیصد ہے۔ یہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس کے مطابق پاکستان میں بہت کم خواتین مانع حمل مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1947 کے بعد سے پاکستان کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 1998 سے 2017 تک آبادی میں اضافے کی اوسط شرح 2.40 فیصد تھی۔ اس کا مطلب 220 ملین کی آبادی میں ہر سال تقریباً 5.28 ملین افراد کا اضافہ ہے۔

پاکستان کی موجودہ آبادی 245 ملین سے زیادہ ہے۔ وہ 2048 میں 331.29 ملین ہو جائے گی۔ یوں وہ انڈونیشیا سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ پاکستان کو ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جن کی آبادی 2054 تک بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ یہ تعداد صدی کے دوسرے نصف میں عروج پر پہنچ جائے گی۔ 2092 میں وہ بڑھ کر 404.68 ملین ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پانی اور صفائی کے نظام پر دباؤ کا سبب بنے گی۔ اس سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ صحت اور تعلیم کا نظام بھی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

2024 کے وسط تک عالمی آبادی تقریباً 8.2 بلین ہو گئی ہے۔ آئندہ 60 سالوں میں اس میں مزید دو ارب افراد کے اضافے کی توقع ہے۔

عالمی یوم آبادی کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو نے کہا کہ آبادی کی گنتی میں درستگی کے ساتھ ہرفرد کی گنتی بہت اہم ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل

Read Next

اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت

Leave a Reply

Most Popular