Vinkmag ad

جلد پرشدید خارش، کریں تو کیا

جلد پرشدید خارش، کریں تو کیا

ایگزیما جلد کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں جلد پرخارش ہوتی ہے، ابھاربنتا ہے اوردائرے کی شکل میں دانے نکلتے ہیں۔ بعض اوقات یہ دانے آبلے کی شکل اختیارکرلیتے ہیں جن سے مواد خارج ہوتا ہے۔ یہ مرض براہ راست چھونے سےمنتقل ہوسکتا ہے ۔اس کے پس پردہ وجہ خون میں ایک اینٹی باڈی آئی جی ای کی بڑھی ہوئی مقدار ہے۔مرض کی خاص علامات میں خارش،چھوٹے چھوٹے پیپ والے دانے اورسخت، خشک اورکھردری جلد ہیں۔ شدید خارش کی وجہ سے جلد پک جاتی ہے اوراس پرکھرنڈ بنتے رہتے ہیں۔

گھریلو خواتین کیا کریں

گھریلوخواتین کی بڑی تعداد ہاتھوں کے ایگزیما میں مبتلا ہوتی ہے۔ یہ ان کے گھریلو کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے علاوہ پریشانی کا سبب بھی بنتی ہے ۔ان کو چاہئے

٭پانی سے متعلق کام(برتن یا کپڑے دھونا) کے فوراً بعد ہاتھوں پر پٹرولیم جیلی یا تیل ملیں۔

٭رات کو سونے سے قبل پٹرولیم جیلی لگائیں۔

٭باربار ہاتھ اور چہرہ دھونے سے گریزکریں۔

٭خشک میوہ جات اورانڈوں کے زیادہ استعمال سے پرہیزکریں۔

٭کھانوں میں مصنوعی رنگ شامل کرنے سےگریزکریں۔

٭بچے کی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ماں کی چھاتی سے نکلنے والا دودھ مفید ہے۔اسے متاثرہ حصے پرلگائیں۔

کپڑوں سے متعلق احتیاطیں

٭بچوں کو ایسا سوتی لباس پہنائیں جس میں ان کی گردن‘ بازو اورٹانگیں ڈھکی رہیں۔

٭گرمیوں میں خالص لان یا کاٹن اورسردیوں میں خالص موٹی کاٹن یا کھدرپہنیں۔

٭پولیسٹراورنائلون سے اجتناب کریں۔

٭اونی کپڑوں کے نیچے جسم کے ساتھ سوتی لباس پہنیں۔

دیگراحتیاطیں

٭گھروں سے تمام قالین ہٹا دیں، اس لئے کہ ان پر موجود نظر نہ آنے والے پسو الرجی ،خارش ،ایگزیما اورسانس کی تکالیف کا سبب بنتے ہیں۔

٭پردے، صوفے اورگدےکے علاوہ کمروں کے کونوں کھدروں کو بھی ویکیوم کلینرسے باقاعدگی سے صاف کریں۔ یہ پسوئوں سےنجات کا مؤثرطریقہ ہے۔

٭بچھانے اوراوڑھنے والی چادروں کو روزانہ نہیں توکم ازکم ہفتے میں ایک مرتبہ ضروردھوپ لگوائیں۔

٭بستر پر سوتی چادربچھائیں۔

٭لان اورپارک میں گھاس پرننگے پائوں چلنے سےگریزکریں۔

٭کیڑے ماردواؤں یا کلورین سے صاف کردہ سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد خارش ہو توپٹرولیم جیلی چھوٹے چھوٹے نقطوں کی صورت میں لگا کرساری جلد پرنرمی سے پھیلا لیں۔ اسے جلد پر رگڑنے سے اجتناب کریں۔

٭کسی بھی جراثیم کش صابن سے نہ نہائیں۔ یہ ایگزما کے مریضوں کے لئے مضرثابت ہوسکتے ہیں۔

٭پالتوجانوروں اورپرندوں سے دوررہیں۔

eczema, tips for female patients, tips to manage eczema

Vinkmag ad

Read Previous

حمل کیوں گرتا ہے؟

Read Next

ہارمونزسے جڑے مسائل

Leave a Reply

Most Popular