Vinkmag ad

تشدد کی شکار خواتین کے لیے ٹیلی میڈیسن کلینک کا آغاز

تشدد کی شکار خواتین کے لیے ٹیلی میڈیسن کلینک کا آغاز کر دیا گیا۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے کلینک کا افتتاح فیملی پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر برائے خواتین اسلام آباد میں ہوا۔ اس کا اہتمام وزارت صحت اور وزارت انسانی حقوق نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا۔

صنفی بنیاد پر تشدد کی شکار خواتین کو جسمانی ،نفسیاتی اور سماجی صحت کی سہولیات درکار ہوتی ہیں۔ دور دراز علاقوں ہی کی نہیں، بعض اوقات قریبی علاقوں کی خواتین کے لیے بھی ان تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔ اس منفرد کلینک کے ذریعے ان محروم خواتین کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔ کلینک انہیں یہ سہولیات مفت فراہم کرے گا۔

کلینک کا افتتاح ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور مشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ڈیپینگ لو، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کمٹمنٹ برائے وزارت انسانی حقوق محمد ارشد، ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد قاضی اور ڈاکٹر رضوان تاج نے مشترکہ طور پر کیا۔

افتتاحی خطاب میں ایم ارشد نے ڈبلیو ایچ او کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کلینک خواتین کے معاشی یا سماجی پس منظر سے قطع نظر انہیں سستی، یکساں اور معیاری ہیلتھ کیئر فراہم کرے گا۔

صنفی بنیاد پر تشدد کی شکار خواتین کے لیے یہ اقدام امید کی کرن ہے۔ اس طرح کے کلینک دیگر شہروں میں بھی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیا آپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے؟

Read Next

ہراسگی کے واقعات

Leave a Reply

Most Popular