Vinkmag ad

پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ کی منظوری

خصوصی افراد کسی بھی معاشرے کا خاص حصہ ہوتے ہیں۔ اپنی معذوریوں کے سبب وہ اپنی کچھ خاص ضروریات کا خیال نہیں رکھ سکتے۔ مہذب معاشرے انہیں نظرانداز کرنے کے بجائے ان کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ اسی تناظر میں پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

معذور افراد کو سہولیات دو مراحل میں دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے کا تعلق وظائف کے ساتھ ہے۔ ان کے لیے ماہانہ وظیفہ 6000 روپے سے بڑھا کر 7500 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس سے 30,000  افراد مستفید ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں انہیں 14 قسم کے معاون آلات دیے جائیں گے۔ ان میں وہیل چیئرز، ہیرنگ ایڈز، ٹرائی سائیکلز، بریلز اور دیگر آلات شامل ہیں۔ ضرورت مند افراد وزیراعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن پر وہیل چیئر کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔

اگلے مرحلے میں خصوصی افراد کو رعایتی نرخوں پر پبلک ٹرانسپورٹ اور قرضوں کی سہولیات دی جائیں گی۔

خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ ایک مستحسن اقدام ہے۔ تاہم سہولیات کو شفاف انداز سے اور عزت نفس مجروح کیے بغیر ان تک پہنچانے کا اہتمام بہت ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

قابل تجدید توانائی پاکستان میں 1 لاکھ 75 ہزار جانیں بچا سکتی ہے: یونیسف

Read Next

The power of mindfulness

Leave a Reply

Most Popular