Vinkmag ad

جگر کی پیوندکاری پہلے اور بعد کی احتیاطیں

جگرکی پیوندکاری
پہلے اوربعد کی احتیاطیں

جگر کے مریضوں کے آپریشن سے پہلے اوربعد کی غذائی ضروریات نہایت اہم موضوع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے مریضوں کی بیماری اوسطاً سات‘آٹھ سال سے چل رہی ہوتی ہے۔ بیماری اورمختلف قسم کی ادویات لینے کے سبب ان کی بھوک مرجاتی ہے اورجسم میں کئی غذائی کمیاں پیدا ہوچکی ہوتی ہیں۔ بہت دفعہ انہیں اپنی غذا کے حوالے سے صحیح معلومات بھی نہیں ملتیں۔

پیوندکاری سے پہلے

ٹرانسپلانٹ سے کچھ ماہ پہلے مریض کو چھوٹا یا بڑاگوشت کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔ انہیں چاہئے کہ

٭دوانڈوں کی سفیدی اورمرغی یا مچھلی کے گوشت کا ایک ٹکڑا (اوسطاً 150سے250گرام)لازماً لیں۔

٭ دن بھرمیں پانی کی مقدار کا تعین مریض کی حالت اورپیٹ میں پانی کی مقدارکو مدنظررکھ کرکیا جاتا ہے۔اوسطاً یہ حد 750ملی لیٹرسے سوا لیٹرہے۔ اس مقدار میں سادہ پانی کے ساتھ مشروبات،چائے اورقہوہ وغیرہ بھی شامل ہیں۔

٭ان مریضوں میں کیلشیم کی کمی بھی واقع ہوجاتی ہے لہٰذا روزانہ ایک گلاس دودھ پی سکتے ہیں۔اس مقدارمیں چائے میں موجود دودھ بھی شامل ہے۔

٭میگنیشیم،زنک اورسلینیم کی کمی کے باعث ڈاکٹر کی تجویز کردہ ملٹی وٹامنز روزانہ ضرور لیں۔

٭کم چکنائی اورکم نمک والی غذا کھائیں۔ جتنا زیادہ نمک لیں گے‘ پیٹ میں اتنا ہی زیادہ پانی جمع ہوگا۔

٭تمباکو نوشی اورالکوحل سے گریز کریں۔

پیوندکاری کے بعد

  ٭کیلے، بند گوبھی اورٹماٹرسے پرہیزکریں۔

٭ زیادہ مرغن غذائیں نہ کھائیں ورنہ چربیلے جگر کی شکایت ہوسکتی ہے۔

٭دیگر اشیائے خورونوش اپنی صحت اورجسم کی ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔

ٹرانسپلانٹ کے بعد کچھ لوگوں کو ذیابیطس ہوجاتی ہے یا ان کی پرانی شوگر بگڑ جانے کا امکان ہوتا ہے۔ایسے میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مخصوص غذا لیں ۔

pre and post liver transplant care, liver transplant

Vinkmag ad

Read Previous

 گردوں کی خرابی: علامات اور بچاؤ کے طریقے

Read Next

وہ دن عید کی طرح تھا

Leave a Reply

Most Popular