Vinkmag ad

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام جلد شروع، علاج مفت ہو گا

کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام جلد شروع ہو رہا ہے۔ اس کے لیے 68 ارب کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ پروگرام وفاق اور چاروں صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے بھی ہے۔ پروگرام کے حوالے سے نیشنل ٹاسک فورس کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں گے۔

پروگرام کے تحت 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کی جائے گی۔ جن لوگوں کا ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ پازیٹو آئے گا، ان کا علاج مفت کیا جائے گا۔ پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق حکومت نگہداشت صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدی اور غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پوری دنیا میں 60 ملین افراد ہیپاٹائٹس کے شکار ہیں۔ ان میں سے 10 ملین کیسز پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیا چوہے واقعی گندے ہوتے ہیں؟ چوہوں سے متعلق حیران کن حقائق

Read Next

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیکل سٹی اور فارما اکنامک زون کا قیام

Leave a Reply

Most Popular