Vinkmag ad

پاکستان کا پہلا ہیومن مِلک بینک معطل

پاکستان کا پہلا ہیومن مِلک بینک معطل کر دیا گیا ہے۔ معطلی کا اعلان سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیو نیٹولوجی (ایس آئی سی ایچ این) کی طرف سے کیا گیا۔ اس کا سبب ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کی طرف سے دیا گیا فتویٰ ہے۔ اس فتوے میں انسانی دودھ کے بینک کو غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔

انسانی دودھ کے بینک پر ہسپتال کا مؤقف

ایس آئی سی ایچ این کے مطابق ملک بینک دارالعلوم کراچی سے فتویٰ حاصل کرنے کے بعد قائم کیا گیا تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی فتویٰ 25 دسمبر 2023 کو جاری ہوا۔ اس میں مجوزہ ہیومن ملک کے لیے شرائط بتائی گئی تھیں۔ ان میں دودھ فراہم کرنے والی خواتین کے مکمل ڈیٹا کا ریکارڈ رکھنا بنیادی شرط تھی۔ دودھ مفت فراہم کرنا اور مسلمان بچوں کو صرف مسلمان ماؤں کا دودھ دینا بھی اس میں شامل تھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ دودھ صاف، بیکٹیریا سے پاک، اور صحت مند ماؤں سے آنا چاہیے۔ اس کے علاوہ سروس کی نگرانی ڈیٹا بیس کے ساتھ کی جانی چاہیے۔

ایس آئی سی کے مطابق ہیومن ملک بینک کی سروس مفت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد خرید و فروخت کے امکان کو ختم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مسلمان بچوں کو صرف مسلمان ماؤں کا دودھ دیا جاتا ہے۔

دارالعلوم کراچی کے رائے میں تبدیلی کیوں

دارالعلوم کراچی نے اپنی ویب سائٹ پر اپنا تازہ مؤقف جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق انہوں نے جواز کا فتویٰ کچھ کڑی شرائط کے ساتھ دیا تھا۔ دوبارہ غور و خوض اور اکابر سے مشاورت کے بعد واضح ہوا ہے کہ ان شرائط پر عمل نہایت دشوار بلکہ تقریباً ناممکن ہے۔

ایس آئی سی ایچ کے مطابق ہیومن بینک کا واحد مقصد بچوں کی نگہداشت صحت ہے۔ یہ بچے قبل از وقت پیدا ہونے کے سبب انتہائی کمزور ہوتے ہیں۔ ان کی اپنی ماؤں کا دودھ انہیں ضرورت کے مطابق دستیاب نہیں ہوتا۔ اگر کوئی اور دودھ دیا جائے تو انہیں انفیکشن ہو سکتا ہے۔

ادارے کے ذرائع کے مطابق معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالعلوم کراچی سے بھی مزید راہنمائی حاصل کی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

MYTH: Shaving leads to hard skin and thicker hair

Read Next

تیز بخار میں جھٹکے

Leave a Reply

Most Popular