Vinkmag ad

پاکستان کے پہلے ہیومن ملک بینک کا افتتاح

ماں کا دودھ بچے کا پہلا اور پیدائشی حق ہے۔ تاہم ماؤں کی طبی اور دیگر مجبوریوں کے سبب بعض بچے اس سے محروم رہتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا ایک حل ہیومن ملک بینک کی شکل میں سامنے آیا۔ یہ مسائل تو پاکستان سمیت ہر جگہ پر پیں۔ اب شرعی اصولوں کے مطابق پاکستان کے پہلے ہیومن ملک بینک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ بینک سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹالوجی کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کیا۔

ہیومن ملک بینک یونیسیف کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ ایسے بینک بنیادی طور پر ہسپتالوں میں داخل ان بچوں کو انسانی دودھ فراہم کرتے ہیں جن کی مائیں انہیں دودھ نہیں پلا سکتیں۔ ڈونر دودھ ان کمزور بچوں کو غذائی ضروریات، اینٹی باڈیز اور نشوونما کے لیے درکار دیگر اجزاء فراہم کرتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مشورہ دیا کہ پہلے چھ ماہ تک بچوں کو صرف ماں کا دودھ پلایا جائے۔ یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل نے دیگر ہسپتالوں کو بھی تکنیکی اور مالی مدد کی پیشکش کی۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سہولت ماں کا دودھ جمع، پروسیس، ذخیرہ اور تقسیم کرے گی۔ ان کے بقول اسے شریعت کے مطابق بنانے کے لیے عطیہ دہندگان اور بچوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔ ہیومن ملک بینک چلانے کی تربیت کے لیے ٹیم کو کچھ اسلامی ممالک میں بھیجا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

مرگی کیسی بیماری ہے؟

Read Next

راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Leave a Reply

Most Popular