Vinkmag ad

نکسیر: ابتدائی طبی امداد

نکسیر:ابتدائی طبی امداد

شدید چوٹ لگنے کی صورت میں ناک سے بہت زیادہ خون بہنا شروع ہوسکتا ہے جو خود بخود نہیں رکتا۔ اگرخون کا اخراج باربار ہواوراس کی مقداربھی زیادہ ہو توپھرناک‘ کان اورگلے کے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

٭ہسپتال پہنچنے تک جو وقت ملے‘ اس میں مریض ناک کو انگوٹھے اورشہادت کی انگلی سے 10 منٹ تک دبا کررکھے اورسرکو آگے کی طرف جھکائے۔ ایسا کرنے سے اکثراوقات خون آنا بند ہوجاتا ہے۔ خون اگرمنہ میں آرہا ہو توتھوک کے ذریعے اسے باہر نکالتے رہیں۔

٭زیادہ گرم اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔ مصالحے داراور تیزمرچوں والے کھانوں کی بجائے خوراک میں رس دارپھل، ترکاری، دودھ، دہی، پانی ،لوکی اورمولی وغیرہ شامل کریں۔

٭ایسی صورت میں گرم پانی سے غسل نہ کریں۔

٭چھینک آئے تو منہ کھول کرچھینکیں۔

٭بعض لوگ اسے روکنے کے لئے سرپرٹھنڈا پانی ڈالتے ہیں۔ اگرنکسیرکا سبب سوزش ہوتو پانی ڈالنے سے سوزش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔  یہ عمل خون روکنے کی بجائےخون کے اخراج کو تیز کرسکتا ہے۔ اس لئے خصوصاً سردیوں میں ایسا کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ناک سے آنے والا خون دراصل دماغ سے آتا ہے۔ اس لئے وہ بہت زیادہ گھبراجاتے ہیں جبکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔ یہ خون ناک سے ہی آرہا ہوتا ہے تاہم جن لوگوں کے سرکی ہڈی میں چوٹ لگی ہو‘ ان کے دماغ سے بھی خون آسکتا ہے۔

nose bleeds, first aid, things to do and to avoid

Vinkmag ad

Read Previous

نکسیرکیا ہے

Read Next

رگوں میں دوڑتا خون

Leave a Reply

Most Popular