Vinkmag ad

چھوٹے قد سے متعلق مفروضات

بعض بچوں کا قد قدرتی طور پر چھوٹا ہوتا ہے جبکہ کچھ میں اس کی وجہ بیماریاں، گروتھ ہارمون کی کمی یا غذائی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مائیں چونکہ عموماً بچوں کی نشوونما کے حوالے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں۔ اس لیے وہ بلاوجہ یہ سوچتی رہتی ہیں کہ بچے کا قد دوسرے بچوں کی نسبت چھوٹا ہے۔ چھوٹے قد سے متعلق مفروضات اور ان کی حقیقت جانتے ہیں۔

لٹکنے سے قد بڑھ جاتا ہے

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ لٹکنے سے قد بڑھتا ہے۔ یہ تصور بالکل غلط ہے۔ تاہم بڑھتی عمر کے بچوں کو کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے۔ اس لیے کہ جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

پڑھائی کے بوجھ سے قد بڑھنا رک جاتا ہے

اکثر مائیں ایسا سوچتی ہیں مگر یہ درست نہیں۔ انہیں چاہیے کہ سکول جانے کی عمر کے بچوں کو ایسی غذا دیں جس میں کیلشیم، فاسفورس اور وٹامنز وافر مقدار میں موجود ہوں۔ اگر قد پھر بھی نہ بڑھ رہا ہو تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

دمے کے مریضوں کے قد چھوٹے ہوتے ہیں

یہ بات کسی حد تک ٹھیک ہے کیونکہ دمے کے مریض کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جو انہیلر استعمال کرتے ہیں اس میں سٹیرائیڈز ہوتے ہیں جو ان کے بڑھنے کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔

لمبے بالوں کی وجہ سے قد نہیں بڑھتا

چھوٹے قد سے متعلق مفروضات میں سے ایک یہ مفروضہ بھی کافی عام ہے۔ اس کے پیچھے جو وجہ بیان کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ بال لمبے ہوں تو سارا خون اور توانائی وہی لے لیتے ہیں۔ مگر یہ محض ایک مفروضہ ہی ہے۔ لمبے بالوں کا چھوٹے قد سے کوئی تعلق نہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بخارسے متعلق غلط تصورات

Read Next

گلے کی گلٹیاں

Leave a Reply

Most Popular