Vinkmag ad

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیکل سٹی اور فارما اکنامک زون کا قیام

میڈیکل سٹی اور فارما اکنامک زون کے قیام کا منصوبہ حکومتی حلقوں میں زیر غور ہے۔ وزارت صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے۔ اس پر ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں بحث کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ ہدایت سیکرٹری صحت، سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری صنعت و پیداوار اور سی ای او پی تھری اے کو جاری کی گئی ہے۔

وزارت صحت کو آئی ایٹ اسلام آباد میں میڈیکل سٹی پروجیکٹ پر نیشنل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تجویز پر بھی غور کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیکل سٹی اور فارما اکنامک زون پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ اس کے لیے صنعتی مکس اور دیگر ترقیاتی طریقے اختیار کیے جائیں۔ اس کا مقصد میڈیکل ٹورازم کا فروغ اور ہیلتھ کیئر کی مؤثر فراہمی ہونا چاہیے۔

وزارت سے کہا گیا ہے کہ ڈریپ کو قیمتوں کے تعین سے الگ کرنے کا قابل عمل حل بھی تلاش کیا جائے۔ اس کا ہدف صارفین کے حقوق کے ساتھ ساتھ فارما کمپنیوں کے کاروباری مفادات کا بھی تحفظ ہونا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام جلد شروع، علاج مفت ہو گا

Read Next

23 برانڈز کا پانی پینے کے لیے محفوظ نہیں، پی سی آر ڈبلیو آر

Leave a Reply

Most Popular