Vinkmag ad

معروف اداکار فردوس جمال کینسر سے صحت یاب

ٹیلی ویژن، تھیٹر، سٹیج اور فلم کے معروف اداکار فردوس جمال کینسر سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اس کی تصدیق انہوں نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے بڑی آنت کا کینسر ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

انہیں دسمبر 2022 میں کینسر تشخیص ہوا تھا۔ اس کا انکشاف ان کے صاحبزادے حمزہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کیا تھا۔ اس میں انہوں نے اپنے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

جولائی 2023 میں شوکت خانم ہسپتال میں 12 گھنٹے کی طویل سرجری ہوئی۔ اس میں ان کا غدود نکالا گیا جس کے بعد کیمو اور ریڈیو تھراپی شروع کی گئی۔ اب انہوں نے مکمل صحت مند ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مرض کے بارے میں اپنے تاثرات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بیماری کو کبھی سر پر سوار نہیں کیا۔ جوانی میں تو 102 اور 103 بخار کے ساتھ بھی شوٹنگ کروائی اور کسی کو پتا تک نہ چلنے دیا۔

فردوس جمال نے اپنے کیرئیر کا اۤغاز 1970 کی دہائی میں ہندکو ڈراما سیریل سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج ڈراموں اور ریڈیو ڈراموں کے علاوہ 50 کے لگ بھگ فلموں میں بھی کام کیا۔

بیماری کوئی بھی ہو، ایک آزمائش ہے ۔جب فردوس جمال کینسر کے شکار ہوئے تو انہوں نے ہمت سے اس کا سامنا کیا۔ ان کی صحت یابی کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیماری کے بارے میں ان کا رویہ کینسر کے مریضوں کے لیے مشعل راہ بھی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستانی میڈیکل مشن دوران حج ہیلتھ ایمرجنسیز سے نپٹنے کے لیے تیار

Read Next

Heart diseases

Leave a Reply

Most Popular