Vinkmag ad

ہیپاٹائٹس سے روزانہ 3500 اموات، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ وائرل ہیپاٹائٹس سے روزانہ 3500 اموات ہو رہی ہیں۔ یہ بیماری عالمی سطح پر متعدی امراض سے اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ اس کے سبب ہر سال 1.3 ملین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ٹی بی کی وجہ سے مرنے والوں کی شرح بھی یہی ہے۔ یہ اعداد و شمار گلوبل ہیپاٹائٹس رپورٹ 2024 میں دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں187 ممالک کے نئے اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کے مطابق 2019 میں وائرل ہیپاٹائٹس سے 1.1 ملین لوگ فوت ہوئے۔ 2022 میں یہ تعداد 1.3 ملین ہو گئی۔ ان میں سے 83 فیصد اموات ہیپاٹائٹس بی جبکہ17 فیصد ہیپاٹائٹس سی سے ہوئیں۔ ہیپاٹائٹس سے روزانہ 3500 اموات ہوتی ہیں۔

ہیپاٹائٹس بی اور سی کے تقریباً دو تہائی مریض بنگلہ دیش، چین، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، نائیجیریا، پاکستان، فلپائن، روس اور ویتنام میں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کے مطابق یہ صورت حال انتہائی پریشان کن ہے۔ انفیکشن کی روک تھام میں عالمی سطح پر پیش رفتوں کے باوجود اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا سبب بہت کم لوگوں میں اس مرض کی تشخیص اور پھر علاج ہونا ہے۔

تازہ ترین تخمینے کے مطابق 254 ملین لوگ ہیپاٹائٹس بی اور 50 ملین ہیپاٹائٹس سی کے ساتھ رہتے ہیں۔ دائمی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی نصف تعداد 30-54 سال اور 12 فیصد کی 18 سال سے کم عمر بچوں میں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آٹزم کے اثرات

Read Next

بلوچستان کے بجٹ میں صحت کےلیے 20 ارب روپے مختص

Leave a Reply

Most Popular