Vinkmag ad

ڈی آئی خان میں مرکز صحت پر حملہ، 7 افراد شہید

دہشت گردوں کی طرف خیبر پختونخوا میں ایک اور بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ ڈی آئی خان میں مرکز صحت پر ہوا ہے۔ اس میں پانچ سویلینز اور دو جوان شہید ہوئے ہیں۔ جوابی کاورائی تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کری شموزئی کے علاقے میں رورل ہیلتھ سینٹر اس کا نشانہ بنا۔ دہشت گردوں کی طرف سے عملے پراندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ اس کےنتیجے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے رورل ہیلتھ سینٹر میں فوری کلیئرنس آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی جاوید اقبال شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق علاقے میں چھپے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔  ڈی آئی خان میں مرکز صحت پر حملے کے مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

Effects of divorce on children

Read Next

11 سنیکس مضر صحت قرار، مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم  

Leave a Reply

Most Popular