Vinkmag ad

تاریخ کے پہلے ہیڈ ٹرانسپلانٹ کی تیاریاں

تاریخ کے پہلے ہیڈ ٹرانسپلانٹ کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ امریکی بائیو انجینیئرنگ کمپنی کے مطابق ہیڈ ٹرانسپلانٹ سسٹم پر کام جاری ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اگلے آٹھ برسوں میں اس میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔

انسانی اعضاء اگر ناکارہ ہوجائیں تو اس کا ایک حل ٹرانسپلانٹ ہے۔ دیگر اعضاء کا ٹرانسپلانٹ تو اب معمول کی بات ہے۔ تاہم سر کا ٹرانسپلانٹ ابھی تک ایک خواب ہے۔ طبی ماہرین تو اب بھی اسے ناممکن قرار دیتے ہیں۔ تاہم ہر ممکن ایک مرحلے پر ناممکن ہی ہوتا ہے۔

مذکورہ کمپنی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو دوسرے جسم میں منتقل کرتے دکھایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کامیابی کی صورت میں اسٹیج 4 کینسر، فالج، الزائمر اور پارکنسنز جیسی نا قابل علاج بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

تاریخ کے پہلے ہیڈ ٹرانسپلانٹ میں اگر کامیابی حاصل ہوئی تو یہ میڈیسن کی دنیا میں بہت بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

یورک ایسڈ کی زیادتی

Read Next

میموگرافی: چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ

Leave a Reply

Most Popular