Vinkmag ad

سرکاری ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کے فیصلے پر ڈاکٹروں کا احتجاج

ڈاکٹروں نے پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی اپیل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے کی تھی۔  پی ایم اے نے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے حکومت کو 16 ستمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ تنظیم کے عہدیداران نے کہا کہ اگر فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو ایجی ٹیشن کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

احتجاج کےلیے لاہور میں ایک کنونشن منعقد ہوا جس میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اس میں حصہ لیا۔ ڈاکٹروں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیا گیا۔

پی ایم اے نے سرکاری ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کو ڈاکٹر دشمن پالیسی قرار دیا۔ عہدیداران نے کہا کہ اس سے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کا بنیادی مقصد ہی فوت ہو جائے گا۔

پی ایم اے کے سینیئر راہنماؤں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ریڈیالوجی اور پیتھالوجی شعبوں کو آؤٹ سورس کرنا تباہ کن ثابت ہو گا۔ وہ اس پالیسی کی مزاحمت کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ڈیلی ویجز پر رکھنے کے فیصلے کی بھی مخالفت کی اور اسے مضحکہ خیز قرار دیا۔

کنونشن سے خطاب کرنے والوں میں پی ایم اے کے ڈاکٹر غلام شبیر، پروفیسر اشرف نظامی اور ڈاکٹر شاہد ملک، پی اے ایف پی کے صدر ڈاکٹر طارق میاں اور وائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی شامل تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مضر صحت چکنائی کے استعمال کو ریگولیٹ کیا جائے، سول سوسائٹی

Read Next

گیسٹرو انٹرائٹس

Leave a Reply

Most Popular