Vinkmag ad

پاکستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہو گئی

عیدالاضحیٰ گزر گئی لیکن کانگو کے وار ختم نہیں ہوئے۔ نیا کیس گزشتہ روز کوئٹہ میں سامنے آیا۔ اس کے بعد پاکستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

مرض کا تازہ شکار قلعہ سیف اللہ کا ایک 32 سالہ شخص ہوا ہے۔ اسے تیز بخار، جسم میں درد اور قے کی شکایت کے ساتھ فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا۔ مرض تشخیص ہونے کے بعد اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مریض کے بقول وہ حال ہی میں جانوروں کی خریداری کے لیے پنجاب گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق عملے سمیت مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے کسی فرد میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔

یہ کیس پشاور میں 18 سالہ ایک نوجوان کی موت کے بعد سامنے آیا ہے۔ نوجوان مئی میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد فوت ہو گیا تھا۔

کانگو وائرس متاثرہ جانور کے خون یا ٹشوز سے رابطے یا اس کی چیچڑی کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔

پاکستان میں کانگو وائرس کے کیسز عیدالاضحیٰ کے دنوں میں زیادہ سامنے آتے ہیں۔ اس کا سبب جانوروں کی آمدو رفت میں اضافہ ہے۔ اس سے احتیاط  بیمار جانوروں سے دوری ہے۔ اگر علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ہسپتال رابطہ کیا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فالج کا مریض، خیالات کے ذریعے کمپیوٹر کنٹرول

Read Next

نیند کیسے آتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular