Vinkmag ad

اپنے تصورات درست کیجئے

گڑ چینی سے بہترہے
یہ محض ایک مفروضہ ہے کہ گڑ چینی سے بہترہے۔ ذیابیطس کے بہت سے مریض یہ سمجھ کر چینی کی بجائے گڑ استعمال کرتے ہیںکہ ایسا کرنے سے ان کا شوگر لیول نہیں بڑھے گاحالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ گڑ میں کاربوہا ئیڈریٹس کی اتنی ہی مقدار پائی جاتی ہے جتنی چینی میں ہوتی ہے۔جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی یہ بات ذہین نشین کر لینی چاہیے کہ گڑ ان کا وزن نہیں کم کرسکتا کیونکہ اس میں وہی غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو چینی میں ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرفریحہ ذیشان،ماہرغذائیات،کراچی

زیادہ اٹھانا بگاڑے بچے کی عادت
طبی طور پر یہ بات ابھی تک ثابت نہیں ہوئی کہ بچے کو زیادہ اٹھانے سے اسے اس کی عادت پڑ جاتی ہے ۔اگر بچے کی نیپی گیلی ہے،اسے سردی یا گرمی محسوس ہوتی ہے تو وہ یہ چاہے گا کہ اسے اٹھایا جائے۔اگر اسے کھلایا پلایا اور آرام دہ ماحول میں رکھا جائے تو وہ زیادہ وقت پرُسکون رہے گا۔بعض اوقات بچے لاڈپیار چاہتے ہیں جو فطری ہے اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ انہیں توجہ اور وقت دیں۔جن بچوں کے والدین انہیں ہر وقت اٹھائے رکھتے ہیں ان میں یہ عادت بڑے ہونے تک برقرار رہتی ہے تاہم اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں‘ اس لئے کہ بچے آہستہ آہستہ یہ عادت چھوڑ دیتے ہیں۔
ڈاکٹر شاہداسلم،ماہر امراض اطفال،ڈاکٹرز ہسپتال اینڈ میڈیکل سینٹرلاہور

حاملہ خواتین کے لئے ورزش منع
یہ ایک غلط فہمی ہے کہ حاملہ خواتین ورزش نہیں کرسکتیں ۔ گھر کی بڑی بوڑھیاںعام طور پرحاملہ خواتین کو ورزش کرنے سے منع کرتی ہیں ۔ان کے خیال میں ایسا کرنے سے حمل گر سکتا ہے‘مگر یہ درست نہیںہے۔ہلکی پھلکی ورزش ان کے لیے اچھی ہے تاہم انہیں زیادہ سخت اور تھکانے والی ورزشوں سے اجتناب کرنا چاہئے ۔مزیدبرآںانہیں چاہئے کہ زور لگاکر ورزش نہ کریں ۔
گلشن آراء سعید، گائنا کالوجسٹ، شفاانٹرنیشنل ہسپتال،اسلام آباد

معدہ خراب‘ چہرے پر دانے
معدے کی خرابی کا چہرے کے دانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔اس کی وجہ فیملی ہسٹری ہو سکتی ہے۔ نیزمیٹھی یاتیل سے بھرپور غذائوں کا زیادہ استعمال بھی اس کا سبب ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ بہت سے نوجوانوں کے چہروں پر بلوغت کے آغاز میں ہارمونز کی تبدیلی کی وجہ سے بھی ایسے دانے بن سکتے ہیں۔ ان کا بروقت علاج ضروری ہے‘ اس لئے کہ ٹھیک ہو جانے کے باوجودچہرے پر ان کے نشانات پر رہ جاتے ہیں۔
ڈاکٹر فرید الرحمان،ماہرِامراض جلد،فوجی فائونڈیشن ہسپتال،راولپنڈی

Vinkmag ad

Read Previous

خوبصورت پائوں

Read Next

جانئے کس دال میں کتنی کیلوریز

Leave a Reply

Most Popular