Vinkmag ad

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ڈی ایس پروگرام کے لیے نئے ماڈیولر انٹیگریٹڈ نصاب کی منظوری دے دی گئی۔ بی ڈی ایس پروگرام اب چار سال کے بجائے پانچ سال کا ہو گا۔ فیصلے کا اطلاق تعلیمی سیشن 2024-25 سے ہو گا۔

واضح رہے کہ ڈینٹل کالجوں کا موجودہ نصاب 2005ء میں تیار کیا گیا تھا۔

نئے نصاب میں پروفیشنلزم، طبی اخلاقیات، ریسرچ اور لیڈرشپ سکلز کے ماڈیولز شامل ہیں۔ کلینکل، فاؤنڈیشن اور روٹیشن کے ماڈیولز بھی اس کا حصہ ہیں۔ موجودہ کلینکل کوٹہ لاگ بک اور پورٹ فولیو سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بیسک لائف سپورٹ کی تربیت کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔

ڈینٹل ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے بورڈ آف سٹڈیز، ڈینٹسٹری کے اجلاس میں کیے گئے۔ اس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔

نئے ماڈیولر نصاب کے حوالے سے فریم ورک بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ اس کے لیے جنوری میں سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس میں ڈینٹل کالجوں کے پرنسپل اور میڈیکل ایجوکیشن کے ماہرین شامل تھے۔ کمیٹی کی سربراہ اورل بیالوجی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر سارہ غفور تھیں۔

وائس چانسلر کے مطابق 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ اس فیصلے سے بیرون ملک پاکستانی ڈگری کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

راولپنڈی میں ڈینگی کے 16 کیس رپورٹ، 450 مقامات سے لاروا برآمد

Read Next

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر اقوام متحدہ کا اظہارتشویش

Leave a Reply

Most Popular