Vinkmag ad

11 سنیکس مضر صحت قرار، مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم  

سندھ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ایک نجی کمپنی کے 11 سنیکس مضر صحت قرار دیے گئے ہیں۔ اتھارٹی نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹا لے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق کولسن کمپنی کی غیر معیاری مصنوعات میں سلانٹی ویجیٹیبل، ٹوئچ کلاسک، سنیکرز ہاٹ مسالہ، سنیکر پیزا، پوٹیٹو سٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی سپائسی مالا، کائی مالا ووک اور کائی کورین کمچی شامل ہیں۔

کمپنی نے 24 مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے سیمپلز 18 مارچ کو جمع کروائے تھے۔ انہیں ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری کو بھیجا گیا۔ 19 اپریل کو رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان کی روشنی میں 11 سنیکس مضر صحت قرار دیے گئے۔ وہ چونکہ مطلوبہ معیارات پر پورا نہیں اترتے، اس لیے ان سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خلاف ورزیاں ایسی ہیں کہ انہیں تین روز کے اندر مارکیٹ سے اٹھانا ضروری ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کمپنی کے لیے اسے واپس لینا ضروری ہے۔ بصورت دیگر ڈیڈ لائن کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی اس رپورٹ پر سات دن کے اندر اپیل کرسکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈی آئی خان میں مرکز صحت پر حملہ، 7 افراد شہید

Read Next

لوڈ شیڈنگ کے دوران کھانے کی اشیاء کو کیسے محفوظ رکھیں؟

Leave a Reply

Most Popular